منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

حسن علی کی فٹنس پر اظہر محمود کے الزاماتوقار یونس کا شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 7  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بالنگ کوچ اظہر محمود نے موقف اختیارکیا ہے کہ فاسٹ بالر حسن علی کرکٹ کھیلتے ہوئے نہیں بلکہ زیادہ وزن اٹھانے کے سبب فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے۔45 سال کے اظہر محمود جنہوں نے پاکستان کے لیے 21ٹیسٹ 143ون ڈے کھیلے، انہوں نے دائیں ہاتھ کے تیز بالر حسن علی کے ان فٹ ہونے کی براہ راست ذمہ داری چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق پر

ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ حسن علی سے ان کی قوت سے زیادہ 130کلو گرام وزن جم سیشن میں اٹھوایا گیا جو ان کے ان فٹ ہونے کا سبب بنا۔اس بابت جب قومی ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اظہر محمود کا یہ بیان ان کیلئے خاصا حیرانگی کا سبب ہے، جس کی وہ مکمل طور پر تردید کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات وہ نہیں مانتے کہ حسن علی کو مصباح الحق نے زیادہ وزن اٹھانے کو کہا اور پھر وہ ان فٹ ہوگئے۔حسن علی کے سوال پر وقار یونس نے بتایا کہ دائیں ہاتھ کے تیز بالر کی قومی ٹیم میں جگہ تو بنتی ہے البتہ اس کے لئے انہیں فٹنس کو ثابت کرنا ہوگا، قومی ٹیم کے بالنگ کوچ نے کہا کہ حسن علی ایک ایسے متحرک بالر ہیں جنہیں وہ خود بہت پسند کرتے ہیں۔ 2017ء  میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں 13وکٹ پانچ میچ کھیل کر بہترین بالر کا اعزاز حاصل کرنے والے حسن علی نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے لیے 9 میچ کھیل کر آٹھ وکٹیں حاصل کیں تاہم فٹنس مسائل کے باعث وہ قومی ٹیم سے قریباً ایک سال سے دور ہیں۔یاد رہے حسن علی نے پاکستان کے لیے آخری ون ڈے 16جون 2019ء�  کو اولڈٹریفورڈ مانچسٹر میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔آئی سی سی ورلڈ کپ کے اس میچ میں حسن علی 9 اوورز میں 84 رنز دے کر روہت شرما کی ہی وکٹ لے سکے تھے، سرفراز احمد کی قیادت میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء میں حسن علی کو صرف چار میچ کھلائے گئے، جہاں وہ 128کی بھاری اوسط سے صرف دو ہی وکٹ لے سکے تھے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…