بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

شدید گرمی میں ضعیف افراد، بچوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے دیں،ماہرین

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں قیامت خیزگرمی اورگرم ہوائیں دراصل بھارت میں پڑنے والی گرمی کے آفٹرشاکس ہیں تاہم بھارت میں پڑنے والی گرمی کی شدت اورآفٹرشاکس کے بارے میں عوام کو آگہی فراہم نہیں کی گئی،ماہرین طب نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت برقراررہنے کی صورت میں ضعیف افراد، حاملہ خواتین اور بچوں کوگھر سے باہر نہ نکلنے دیں۔
جسم کودھوپ سے بچائیں، شدیدگرمی میں جسم میں خون کی نالیاں پھیل جاتی ہیں جبکہ سردموسم میں خون کی نالیاں سکٹرجاتی ہیں، بچوں کوتیزدھوپ میں ننگے پاوں دھوپ میں جانے سے سختی سے منع کیاجائے کیونکہ تیز دھوپ رہنے یاکام کرنے سے بلڈ پریشر بہت کم ہوجاتا ہے جس سے متاثرہ افراد پر بے ہوشی طاری ہوجاتی ہے جونقصان دہ ہوسکتی ہے، ماہرین نے کہاکہ کراچی میں گرمی اور لوکے ساتھ چلنے والی گرم ہوائیں نہ صرف انسانوں بلکہ پرندوں اور جانوروںکوبھی شدید متاثر کررہی ہے۔
گرم موسم میں بچوں ، خواتین اور ضعیف العمر افرادکو دھوپ، تپش سے محفوظ رکھا جائے کیونکہ دھوپ کی تپش اور گرم ہوائیں چلنے سے جسم کے نمکیات پسینے کی صورت میں خارج ہوتے رہتے ہیں جس سے چکرآتے اورسرمیں درد رہتاہے ۔
ماہرین نے کہاکہ جسم میں پانی کی کمی سے ہیٹ اسٹروک ہو رہاہے، ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہنے کے لیے جسم کو پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے،انسان کے جسم میں خون میں60 فیصد پانی شامل ہوتا ہے خون کی روانگی کو برقرار رکھنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے، لہذا شہری افطاراورسحرکے درمیان 10 سے 15 گلاس پانی یا گھرمیں تیارکیے جانے والے پھلوں کے جوس استعمال کریں تاکہ جسم ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہ سکے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…