جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لیبیا میں امریکی قونصل خانے پر حملے میں ملوث جنگجو عراق میں ہلاک ہوگیا،امریکہ

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طراببلس(نیوز ڈیسک)امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ تین سال قبل لیبیا میں امریکی قونصل خانے پر حملے میں ملوث دولت اسلامیہ کا ایک جنگجو عراق میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔پینٹاگون کے مطابق علی عونی الحضری دولت اسلامیہ کے زیرانتظام شہر موصل میں 15 جون کو ہلاک ہوئے۔انھیں امریکی وزارت خزانہ اور سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ستمبر 2012 میں لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر حملے میں امریکی سفیر کرسٹوفر سٹیونز سمیت چار امریکی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔امریکی حکام نے اس حملے کا الزام القاعدہ سے منسلک جنگجوؤں پر عائد کیا تھا۔پیٹاگون نے امریکی قونصل خانے پر حملے میں علی عونی الحضری کو ’پرسن آف انٹرسٹ‘ قرار دیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ تنظیمی طور پر سرگرم تھے اور شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے ساتھ کام کرتے تھے۔پیٹاگون کے ترجمان سٹیون وارن کا کہنا ہے: ’ان کی موت سے شمالی افریقہ کی جہادیوں کو شام اور عراق کی لڑائی میں شامل کرنے کی دولت اسلامیہ کی صلاحیت کی کمی ہوگی اور اس جہادی کا خاتمہ ہوا ہے جس کا بین الاقوامی دہشت گردی سے طویل تعلق تھا۔واشنگٹن میں بی بی سی نامہ نگار باربرا پلیٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ دولت اسلامیہ کے اتحادیوں کے پھیلاؤ کے حوالے سے شدید تشویش مند ہے، بالخصوص لیبیا میں۔ تاہم امریکہ کی اس شدت پسند گروہ کے خلاف جنگی مہمات صرف عراق اور شام تک محدود ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…