منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

نیویارک میں موجود گلوکار سلمان احمد کورونا وائرس کا شکارجانتے ہیں اب ان کی حالت کیسی ہے؟

datetime 5  اپریل‬‮  2020 |

نیویارک (این این آئی)امریکا کے شہر نیو یارک میں موجود مشہور پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے کہا ہے کہ وہ بھی ممکنہ طور پر  کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔اس وقت امریکا کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جب کہ صرف نیو یارک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔سلمان احمد کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر پہلے ہی اپنے گھر میں  خود ساختہ تنہائی (آئسولیشن) اختیار کرچکے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سلمان احمد کا کہنا تھاکہ ایک بری خبر ہے اور وہ یہ ہے کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میں مکمنہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہوں، اس حوالے سے جلد ٹیسٹ کرواؤں گا۔سلمان احمد نے علامات کی ذکر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ  اچھی خبر یہ ہے کہ مجھ میں ہلکے فلو جیسی علامات  ہیں، اس لیے میں نے نیو یارک میں خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے۔گلوکار کا کہنا  تھاکہ وہ پابندی کے ساتھ اپنے ہاتھ دھو رہے ہیں ، بھاپ لے رہے ہیں اور گرم مشروبات پی رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…