جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

سعودی عرب میں کرونا کی وباء سے متاثر ہونے والی پرائیویٹ کمپنیوں اور انکے ملازمین کیلئے بڑ ی خوشخبری، شاہ سلمان نے زبردست اعلان کردیا

datetime 4  اپریل‬‮  2020 |

ریاض(این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کرونا کی وباء سے متاثر ہونے والی پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اور ان کے ملازمین کے تحفظ کے لیے حکومت کو مالی مدف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان نے آئین کے آرٹیکل 8، 10 اور 14 پر عمل درآمد کرتے ہوئے نجی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کی ملازمتوں کے تحفظ کے لیے ان کی تنخواہوں کا 60 فی صد ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سعودی عرب کے آئین کے تحت کسی بھی مشکل صورت حال میں حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کی سوشل سیکیورٹی، انشورنس اور ان کی مالی مدد کی پابند ہے۔ اس سلسلے میں حکومت تین ماہ تک پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین کی تنخواہوں کا 60 فی صد ادا کرے گی جس کی زیادہ سے زیادہ مالیت فی کس 9 ہزار ریال بنتی ہے جب کہ سعودی عرب میں اس مد میں 9 ارب ریال کی رقم فراہم کی جائے گی۔درایں اثنا سعودی عرب کے وزیر خزانہ اور سوشل سیکیورٹی فائونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین محمد بن عبداللہ الجدعان نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کا مقصد کرونا وباء سے متاثر ہونے والی کمپنیوں اور ان کے ملازمین کی بحالی میں ان کی مدد کرنا ہے۔ حکومت نجی شعبے میں کام کرنے والے کمپنیوں کو ان کے ملازمین کے تحفظ کیلیے تین ماہ تک رقوم فراہم کرے گی تاکہ کرونا بحران کے خاتمے کے بعد یہ کمپنیاں کسی قسم کی مالی مشکلات کا سامنا نہ کریں اور اپنا کام جاری رکھ سکیں۔ اس طرح نہ صرف کمپنیوں پر کوئی نیا بوجھ نہیں پڑے گا اور ان کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں بھی ادا کی جاسکیں گی اور انہیں بے روزگار ہونے سے بچایا جائے گا۔امدادی پیکیج کے تحت سعودی حکومت ایسی کمپنیوں کے تنخواہوں کے لیے 100 فی صد رقم فراہم کرے گی جہاں سعودی ملازمین کی تعداد پانچ یا اس سے کم ہے جب کہ اگر سعودی ملازمین کی تعداد پانچ سے زیادہ ہے تو ان کمپنیوں کو 70 فی صداخراجات فراہم کیے جائیں گے۔

اس عرصے کے دوران کوئی کمپنی اپنے ملازمین کو زبردستی کام نہیں کرائے گی۔خیال رہے کہ سعودی کابینہ نے 20 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور نجی شعبے میں کام کرنے والی فرموں اوران کے ملازمین کے تحفظ کیلئے 70 ارب ریال کے پیکیج کی منظوری دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…