تبلیغی جماعت ایک انتہائی پر امن اور انسانیت دوست جماعت ہے جو کبھی رنگ نسل اور مسلک کی جنگ میں نہیں پڑی،کسی کو فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی اجازت نہیں دیں گے، انتہائی شاندار اعلان کر دیا گیا

3  اپریل‬‮  2020

کوہاٹ(این این آئی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے سختی سے کہا ہے کہ ملک میں کسی کو فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی قطعا” اجازت نہیں دینگے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز ملک کے سب سے بڑے تبلیغی مرکز کوہاٹ کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات کے دوران کوہاٹ تبلیغی مرکز کوہاٹ کے امیر سمیت خصوصی نمائندگان اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالرحمن بھی شریک تھے۔ شہریار نے کہا کہ تبلیغ کی تحریک نے مسلمانوں کو تقسیم سے بچا کر متحد کیا ہے۔ تبلیغی جماعت ایک انتہائی پر امن اور انسانیت دوست جماعت ہے جو کبھی رنگ نسل اور مسلک کی جنگ میں نہیں پڑی۔ تبلیغی جماعت دین اور اسلامی روایات کی محافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مسلمان اور پاکستانی ہیں، کسی بھی مسلک کو کرونا سے جوڑ کر ملک میں انارکی نہ پھیلائی جائے۔ ہم سب نے ملکر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔شہریار آفریدی نے تبلیغی جماعت سے اظہار یکجہتی اور انکی اسلام کیلئے خدمات پر تبلیغی جماعت کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے کل ہی مولانا طارق جمیل سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں پورے تعاون کا یقین دلایا ہے اور تبلیغی جماعت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ وزیر مملکت نے اس موقع پر تبلیغی جماعت کے تمام تحفظات سنے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…