جڑواں نومولود کے نام کورونا اور کوویڈ رکھ دئیے گئے

3  اپریل‬‮  2020

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں لاک ڈاون کے دوران پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کے نام کورونا اور کوویڈ رکھ دیے گئے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں ایک جوڑے کے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، اِس جوڑے نے کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے

اپنے دونوں بچوں کے نام کورونا اور کوویڈ رکھ دیے ہیں۔اِس جوڑے نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنے ایک بچے کا نام کورونا اور دسرے کا کوویڈ اِس کے لیے رکھا ہے تاکہ وہ ساری زندگی ان مشکلات کو یاد رکھ سکیں جو انہوں نے لاک ڈاون کی وجہ سے اپنے بچوں کی پیدائش کے دوران اٹھائی ہے۔نومولود جڑواں بچوں کی 27 سالہ والدہ پریتی ورما نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کورونا ایک جان لیوا اور خطرناک وبا ہے لیکن اِس وائرس کی وجہ سے لوگوں نے صفائی ستھرائی، حفظان صحت اور دیگر اچھی عادات کی جانب اپنی توجہ مرکوز کردی ہے اِس وجہ سے بھی میں نے اور میرے شوہر نے ہمارے جڑواں بچوں کا نامکورونا اور کوویڈ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کورونا اور کوویڈ کی والدہ نے کہا کہ اگر آگے چل کر مجھے اور میرے شوہر کو ہمارے بچوں کا نام تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو ہم اِن کا نام تبدیل کردیں گے۔پریتی ورما نے بتایا کہ جب میرے بچوں کی پیدائش ہوئی تو اسپتال کے عملے نے بھی میرے بچوں کو کورونا اور کوویڈ کے نام سے پکارنا شروع کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…