جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مستحقین کو امداد دیتے وقت سیلفی لینے والے فنکاروں پر یاسر حسین برس پڑے

datetime 3  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکار یاسر حسین نے مستحقین کو امداد دیتے وقت سیلفی لینے والے فنکاروں اور افراد پر انوکھے انداز میں تنقید کی ہے۔کورونا وائرس کے باعث ملک میں بحرانی صورتحال ہے ۔گزشتہ کئی روز سے جاری لاک ڈاؤن کے نتیجے میں وہ افراد جو مالی طور پر مستحکم ہیں ان کا تو گزارہ ہورہا ہے تاہم اس لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ پریشانی اس مزدور طبقے کو ہورہی ہے

جو روزانہ اجرت پر کام کرتا ہے۔لاک ڈاؤن کے باعث بہت سے غریب گھرانے فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ان لوگوں کی امداد کے لیے فنکار اور دیگر مخیر افراد سامنے آئے ہیں جو اپنی استطاعت کے مطابق نہ صرف ان لوگوں کی مدد کررہے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دے رہے ہیں۔ تاہم المیہ یہ ہے کہ جہاں لوگوں کی مدد کی جارہی ہے وہیں کچھ لوگوں کی جانب سے اس مدد کی نمائش بھی کی جارہی ہے اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔اداکار یاسر حسین نے ان تمام افراد  جو مستحقین کی امداد کرتے وقت سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں کو  آڑے ہاتھوں لیا ہے اور ایک نہایت مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ایک شخص خدا سے اپنے گناہوں کی معافی بھی مانگ رہاہے لیکن ان گناہوں پر پچھتا بھی رہاہے جو وہ نہیں کرسکا۔اس ویڈیو کے ساتھ یاسرحسین نے لکھا یہ حال ہے آج کل کے فنکاروں اور باقی لوگوں کا۔ یا اللہ ہم سب کو ہدایت دے عقل دے جذبہ عطا فرما اور لوگوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرما آمین۔صرف یاسر حسین نے نہیں بلکہ اداکار ومیزبان فیصل قریشی نے بھی ٹوئٹر پر لکھا خدارا امداد کرتے وقت تصاویر یا ویڈیو نہ بنائیں کچھ ایسے لوگ ہیں جو مجبوری کی وجہ سے یہ مدد حاصل کررہے ہیں۔ لوگوں کی مجبوری کو شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ نہ بنائیں اور یہ وقت بڑی ظالم چیز ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…