معروف سینئر اداکار ساتھیوں سمیت 21افراد تھائی لینڈ میں پھنس گئے 

3  اپریل‬‮  2020

بنکاک (این این آئی)اداکار اور ہدایت کار شمعون عباسی اور محب مرزا سمیت ان کی ٹیم کے 21 افراد پاکستان کے لیے پروازیں بند ہونے سے تھائی لینڈ میں پھنس گئے۔پاکستان کے لیے پروازیں نہ ہونے کے باعث فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ جانے والے اداکار، ٹیکنیشنز اور فلم کے دیگر عملے کو وطن واپسی میں مشکلات کا سامنا ہے۔تھائی لینڈ سے نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ جب ہم یہاں آئے تھے تو اس وقت چین کے علاوہ دنیا میں کہیں بھی کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال اتنی خراب نہ تھی۔ان کا کہنا تھا کہ 21 مارچ کو ہمیں پتہ چلا پاکستان کے لیے پروزایں 4 اپریل تک بند کردی گئی ہیں تو اس کے تین دن بعد میری فلائٹ تھی اور باقی لاگوں نے بھی آنا تھا۔شمعون عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی فلائٹس کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس میں تھائی لینڈ کا نام نہیں تھا اس لیے ہم نے آواز اٹھائی ہے تاکہ حکومت متوجہ ہوسکے۔اس موقع پر اداکار محب مرزا کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ پوری ٹیم یہاں پھنس گئی ہے جس میں اداکارہ صنم سعید اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں اور وطن واپسی کی کوئی راہ نظر نہیں آرہی، اس لیے حکومت ، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے سے درخواست ہے کہ ہماری واپسی کا انتظام کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…