بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

بھارت میں تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کی مبینہ مہم، کس تنازعے کا رخ تبلیغی جماعت کی طرف موڑا گیا، دھماکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا

datetime 2  اپریل‬‮  2020 |

احمد آباد (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی وباء سے متاثرہ گجرات میں حکومت غریبوں کو مفت اناج تقسیم کررہی ہے ایسے میں ہر راشن دکان پر کافی لمبی قطاریں دیکھنے مل رہی ہیں اور کافی مقامات پر راشن کم زیادہ ملنے پر لوگوں میں بحث ہوتی نظر آ رہی ہے۔گجرات کے دار الحکومت احمد آباد کے گومتی پور علاقے میں موجود کسائی کی چال میں لوگ راشن لینے کے لیے صبح سے قطار میں کھڑے تھے لیکن دکاندار نے جب مبینہ طور پر کم زیادہ راشن دینا شروع کیا تو مقامی لوگوں نے غصے کا اظہار کیا۔

اس دوران راشن حاصل کرنے کے دوران ایک راشن کارڈ ہولڈر اور دکاندار کے درمیان جھگڑے نے ایک بڑا تنازع کھڑا کر دیا۔پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دکاندار نے پولیس کو کال کرکے بلایا اور پولس نے آتے ہی لوگوں پر ڈنڈے برسانا شروع کردیے۔ لوگ خود کو بچانے کی غرض سے بھاگے تو کسی نامعلوم شخص نے پتھرائو شروع کردیا۔ پتھر زنی کرنے والے شخص کو ڈھونڈنے کے لیے پولس اہل کاروں نے گومتی پور کے مقامی لوگوں کے گھروں کی تلاشی لی اور ایک گھر میں ایک خاتون پر ڈنڈے برسا کر اسے حراست میں لیا گیا۔مقامی لوگ اسے راشن کے جھگڑے پر شروع ہوا تنازع کہہ رہے ہیں لیکن پولیس نے اسے تبلیغی جماعت سے جوڑدیا۔پولیس نے الزام لگایا کہ تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگ اس میں ملوث تھے اور انہی کے یہاں پر اکٹھا ہونے کی وجہ سے وائرس پھیلا۔تبلیغی جماعت نظام الدین مرکز میں گذشتہ دنوں ہونے والے ایک مذہبی پروگرام میں بڑی تعداد میں مختلف ریاستوں کے لوگوں نے حصہ لیا تھا اور اس پروگرام میں شریک افراد کی ریاستی حکومت نے ایک لسٹ جاری کی ہے۔ ریاستی حکومت نے تبلیغی جماعت پروگرام کے متعلق بتایا ہے کہ اس پروگرام میں ریاست کے 1500 افراد شریک ہوئے تھے، جس میں سے اب تک احمدآباد کے 25 افراد کو پکڑ کر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔کورونا وائرس کے نام پر مرکز حضرت نظام الدین کو ہائی لائٹ کئے جانے اور اس معاملہ کو دوسرے انداز میں پیش کئے جانے پر دارالعلوم دیوبند نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کا کہنا ہے کہ دنیا اس وقت مہلک وبا کا شکار ہے اس سے ہم انکار نہیں کرسکتے، لیکن تبلیغی جماعت کے مرکز میں جو معاملات سامنے آئے ہیں انہیں جس طریقہ سے نشر کیا جارہا ہے وہ نہایت ہی غیر مناسب ہے کیونکہ کورونا کے خلاف لڑائی مذہبی نہیں بلکہ انسانیت کی لڑائی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…