ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

کرفیو یا لاک ڈاؤن ہونے پر پاک فوج ہر گھر میں امداد فراہم کرے گی، حکومت کے تمام فیصلوں پر آرمی چیف متفق

datetime 2  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرفیو یا مکمل لاک ڈاؤن ہونے کی صورت میں پاک فوج کے جوان ہر گھر میں امداد فراہم کریں گے، یہ بات معروف صحافی سمیع ابراہیم نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہا کہ گزشتہ روز کمانڈ اینڈ کنٹرول میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں وفاقی وزراء نے شرکت کی، آرمی چیف بھی اس اجلاس کا حصہ تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمود زمان کو کوارڈینئٹر لگا دیا گیا ہے۔عوام کو امداد فراہم کرنے کے لئے پاک فوج نے پلاننگ شروع کردی ہے۔ اگر آگے جا کر ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جا تا ہے توپاک فوج عوام کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب پاک فوج سپروائز کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قوم کی اجتماعی کوششوں سے تمام مسائل کو خطرہ بننے سے پہلے حل کر لیں گے اور معاشرے کے کسی بھی طبقے کو وبا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی جس میں کورونا وائرس وبا کی روک تھام میں فوج کی جانب سے وفاقی و صوبائی انتظامیہ کو فراہم کی جانے والی معاونت اور اہل کاروں کی تعیناتی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ فوجی دستے شہریوں کو وبا سے بچانے کے ساتھ ساتھ مشکلات کے شکار عوام کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔ انہوں نے کہاکہ قومی اجتماعی کوششوں سے تمام مسائل کو خطرہ بننے سے پہلے حل کر لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج عوام کی مدد اور سہولت کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر ہمیں متحدہ ہوکر حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا، موجودہ صورت حال دشوار ضرور ہے تاہم ہم بحیثیت قوم ماضی میں بھی مشکل حالات کا سامنا کرچکے ہیں۔ اس چیلنج کی نوعیت ماضی کے مقابلے میں مختلف ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ فوج سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کورونا وبا کے مقابلے کے لیے قوم کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…