اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں بتایاگیاکہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر فروری تک 99 ارب روپے کے اخراجات ہوئے۔بتایاگیاکہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی زمین کی خریداری کے لیے 94 ارب روپے خرچ ہوئے، واپڈا منصوبے کے مرکزی ڈیم اور متعلقہ
اسٹرکچر کا کنٹریکٹ آئندہ چند ہفتوں میں دے گا،منصوبے پر رواں سال تعمیراتی کام پر 61 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ منصوبے کے چھ حصوں کا مرحلہ وار کنٹریکٹ دیا جائے گا، ڈیم ستمبر 2027 اور منصوبے کی مکمل تکمیل مارچ 2028 میں متوقع ہے،وزیراعظم ڈیم فنڈ میں 12.17 ارب روپے موجود ہیں۔