منیلا (این این آئی )فلپائن کے صدر نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں کیے جانے والے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر گولی مارنے کا حکم دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن میں وائرس کے کیسز بڑھنے پر صدر روڈریگو دوئتریٹ نے پولیس اور فوج کو حکم دیا کہ جو لوگ لاک ڈاون میں مسائل کھڑے کریں انہیں گولی مار دی جائے۔گزشتہ روز فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں خوراک کی قلت سے
پریشان لوگوں نے احتجاج کیا تھا۔کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 47 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں، جبکہ اس وائرس سے متاثرین کی تعداد تیزی سے 10 لاکھ کے قریب پہنچ رہی ہے۔عالمی سطح پر ساڑھے 9 لاکھ کے قریب افراد کو متاثر کرنے والا کورونا وائرس برازیل میں دنیا سے الگ تھلگ سمجھے جانے والے ایمیزون کے جنگلات تک پہنچ گیا ہے جہاں پہلی خاتون میں وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔