بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی میں کروناوائرس نے 2 خواتین سمیت 3 افراد کی جان لے لی

datetime 1  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) دنیا بھر میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کی وبا کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے راولپنڈی میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ میں قرنطینہ مراکز میں منتقل کئے گئے 145مردو خواتین اور بچوں میں سے اب 2خواتین سمیت 3افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ باقی ماندہ افراد میں سے 46کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو نکلیں 85افرادکی رپورٹس نیگیٹو آنے پر انہیں قرنطینہ مراکز اور ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا

جبکہ 14افراد تاحال رپورٹس کے منتظر ہیں اس طرح ضلع راولپنڈی کے قرنطینہ مراکز میں مجموعی طور پر59افراد زیر علاج ہیں اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے رپورٹ جاری کر دی ہے انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ڈویڑن میں مجموعی طور پرقائم 46قرنطینہ میں 5194افراد کے رکھنے گنجائش موجود ہے جبکہ چاروں اضلاع میں قائم ایک ایک ایچ ڈی یو (High Dependency Unit)میں مجموعی طور پر36افراد کے رکھنے کی گنجائش ہے جن کی الگ الگ تفصیل کے مطابق ضلع راولپنڈی کے 1ایچ ڈی یو میں 10افراد اور26قرنطینہ میں 2810افراد کی گنجائش موجود ہے اسی طرح اٹک کے ایچ ڈی یو میں 8افراد اور8قرنطینہ میں 864افراد کی گنجائش رکھی گئی ہے،جہلم کے ایچ ڈی یو میں 2افراد جبکہ 7قرنطینہ میں 610افراد کی گنجائش موجود ہے جبکہ چکوال کے ایچ ڈی یو میں 11افراد اور5قرنطینہ میں مجموعی طور پر910افراد کی گنجائش رکھی گئی ہے اس طرح ڈویڑن کے چاروں اضلاع میں سے صرف راولپنڈی میں 520وی ٹی ایم(Viral Transport Medium) کٹس مہیا کی گئی ہیں جبکہ ضلع راولپنڈی کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے660 گاؤن، 210 این95 ماسک،6گوگلز(عینکیں)اور68768شوز کوورفراہم کئے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز38افراد کی سکریننگ سمیت حالیہ1ہفتے میں مجموعی طور پر3045افراد کی سکریننگ کی گئی جبکہ 358افراد کی سکریننگ ہونا باقی ہے

گزشتہ روزکورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ میں 30نئے افراد سمیت لاک ڈاؤن کے بعد اب تک مجموعی طور پر قرنطینہ منتقل کئے گئے145افرادمیں سے59افراد اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے 46کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو بتائی گئی ہیں اور14افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے جبکہ 85کی رپورٹس نیگیٹو آنے پر انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک 3افرادجاں بحق ہوئے جن میں 63سالہ عبدالعزیز سکنہ جہلم،55سالہ کوثر پروین سکنہ ٹیکسلا اورشاہدہ سکنہ سوہاوہ شامل ہیں

گزشتہ روز سہ پہر تک کے اعدادوشمار کے مطابق ضلع راولپنڈی میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 77افراد میں سے32افرادکورونا میں مبتلا ہونے کے شبہ میں سے قرنطینہ رکھاگیا جبکہ ان کی فیملی کے 38افراد کو بھی زیر مشاہدہ رکھا گیا ہے،31مارچ کی سہ پہر تک کورونا رپورٹ پازیٹو آنے والوں میں اٹلی سے آنے والی 57سالہ راحیلہ سکنہ واہ کینٹ ٹیکسلاکو 20مارچ کوپی او ایف ٹیکسلاداخل کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ رابطے پر32سالہ وقاص نصیر کو27مارچ کو پی او ایف ٹیکسلااور30سالہ عالیہ کو رپورٹ پازیٹو ہونے پر27مارچ کوآر آئی یو داخل کیا گیا

سعودی عرب سے آنے والی 55سالہ کوثر پروین سکنہ جمیل آباد ٹیکسلا کو 25مارچ پی او ایف ٹیکسلا لایا گیا جہاں 26مارچ کو اس کی رپورٹ پازیٹو نکلی،کرونا سے متاثرہ شاہدہ بانو سے رابطے اور ملاقات پر 28سالہ حمیر سلیم چھیمہ سکنہ کالج روڈ راولپنڈی کو 24مارچ،71سالہ ارشد محمود سکنہ کالج روڈ سوہاوہ کو25مارچ،20سالہ روما سکنہ گارڈن کالج روڈ کو26مارچ کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی (آر آئی یو)اور حمیر کی قربت کی وجہ سے 29سالہ فرح جاوید سکنہ ذیشان کالونی ڈھوک چراغ دین کو آر آئی یولایا گیا جہاں چاروں کی رپورٹس پازیٹو ثابت ہوئیں،میر پور سے آنے والے24سالہ بدر اقبال سکنہ ڈھوک پراچہ کو24مارچ کو آر آئی یو لایا گیا

جہاں اسمیں بھی کورونا پازیٹو ثابت ہوا،برطانیہ سے آنے والے 35سالہ مبین سکنہ بی بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن کو 25مارچ کو جبکہ اس کے ساتھ تعلق پر 32سالہ ام حبیبہ کو26مارچ کوآر آئی یو داخل کیا گیا جہاں پر دونوں کی رپورٹ پازیٹو آئیں،امریکہ سے آنے والے 48سالہ اعجاز سکنہ ڈھوک پراچہ کو25مارچ کوآر آئی یو لایا گیاجبکہ اس سے ملاقات کرنے والی14سالہ مقدس اور10سالہ سیام سکنہ ڈھوک پراچہ کو 27مارچ کو آر آئی یو لایا گیا،کراچی سے آنے والے 55سالہ خالد سکنہ بلال کالونی ڈھوک پراچہ کو25مارچ آر آئی یو لایا گیاجبکہ اس سے تعلق پر65سالہ ڈاکٹر ارشاد اوپل اسکی اہلیہ58سالہ ناہید ارشاد سکنہ ڈھوک پراچہ کو27مارچ 35سالہ بیٹے علی ارشاد،

10سالہ موسی علی،26سالہ حسن خالد اور 30سالہ عثمان افضل ساکنان ڈھوک پراچہ کو28مارچ کوجبکہ 44سالہ فہمیدہ کو29مارچ کو آر آئی یو لایا گیاجبکہ 30سالہ وردہ عثمان،32سالہ ثمر رخ،3سالہ زینب کو ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا،22سالہ اسامہ اعجاز سکنہ برٹش ہوم راولپنڈی کینٹ کو26مارچ آر آئی یو،بہارہ کہو سے آنے والی 28سالہ عتیقہ سکنہ النور کالونی شکریال کو22مارچ کو آر آئی یو لایا گیا،تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 38سالہ جان محمدسکنہ چکری،58سالہ ساجد محمود سکنہ منگرال ٹاؤن اور31سالہ زرمل سکنہ راجہ بازار کو27مارچ،55سالہ مدثر ممتاز سکنہ چتریل چوک کو28مارچ 61،61سالہ سید یار محمدسکنہ زکریا مسجد راولپنڈی کو29مارچ اور81سالہ محمد شفیع سکنہ کوٹھہ کلاں  اور60سالہ سمیع اللہ سکنہ باغ سرداراں اور74سالہ محمدایاز سکنہ چک بگوال گوجرخان کو29مارچ کو آر آئی یو لایا گیا، برطانیہ سے آنے والے 67سالہ اخلاق احمدسکنہ گلریز2کو27مارچ کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا  جہاں اس کی رپورٹ پازیٹو آئی جس پر اخلاق کی اہلیہ 50سالہ یاسمین اخلاق کو28مارچ کو آر آئی یو

جبکہ 45سالہ تنویر حسین،31سالہ عطیہ کاشف،15سالہ حسین علی،5سالہ ریان اور19سالہ زین کو29مارچ کوپمز ہسپتال اسلام آباد لایا گیا،فرانس سے آنے والے 41سالہ توفیہ شیرون سکنہ کلیام اعوان گوجرخان کو30مارچ کو آر آئی یو لایا گیا جہاں 31مارچ کو اس کی رپورٹ پازیٹو آگئی، سعودی عرب سے آنے والی 18سالہ عائشہ سکنہ گرجا روڈ راولپنڈی کو24مارچ کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیاجہاں اس کی رپورٹ پازیٹو آئی،ضلع راولپنڈی سے باہر کے رہائشی جن9 افراد میں کورونا وائرس پازیٹوپایا گیا ان میں دبئی سے آنے والے 40سالہ نور زیب سکنہ غور غشتی بونیر کو18مارچ کو آر آئی یو لایا گیا جہاں 20مارچ کو اس کی رپورٹ پازیٹو نکلی جدہ سے آنے والے 40سالہ وقاص اور اس کی اہلیہ 30سالہ ماریہ وقاص سکنہ چمبہ روڈ پشاور کو بالترتیب23اور25مارچ کو آر آئی یو منتقل کیا گیا دبئی سے آنے والے 47سالہ رفیع اللہ سکنہ کوہاٹ کو 20مارچ اور فرانس سے آنے والے 42سالہ نواز سکنہ سرگودھا کو 24مارچ کو آر آئی یو منتقل کیا گیاجبکہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 33سالہ عباس قیصر،45سالہ محمد ایوب اور19سالہ زین ساکنان بحریہ ٹاؤن کو27سے29مارچ کے درمیان آر آئی یو منتقل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…