جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

کرونا کسی غریب اور امیر کو نہیں دیکھتا، قوم کو یقین دلاتا ہوں کرونا فنڈز کا استعمال درست ہو گا، وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اہم اپیل بھی کر دی

datetime 1  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے قوم کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے سدباب کے لئے قائم کئے گئے فنڈ کا کسی صورت غلط استعمال نہیں ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم سب نے مل کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہے، حکومت تنہا کچھ نہیں کر سکتی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 8 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ راشن تقسیم کے معاملے پر سیاسی مداخلت نہیں ہوگی، ٹائیگر فورس سے کام غیر سیاسی لیا جائے گا، کورونا ٹائیگر فورس یونین کونسل میں مستحقین کا پتا لگائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا بنا رہے ہیں، غلط استعمال نہیں ہوگا، میں اسے خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ فنڈ اکٹھا کرنے کا وسیع تجربہ رکھتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کوئی نہیں بتا سکتا کہ کورونا کب تک چلے گا، دیکھنا ہے کہ اس وبا کے خلاف جنگ کتنا عرصہ جاری رہتی ہے، کورونا امیر اور غریب میں فرق نہیں کرتا، کسی کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے کورونا وائرس ریلیف فنڈ 2020ء قائم کر دیا ہے، ہر شخص کو فنڈ میں عطیات دینے چائیں،پاکستان سٹیزن پورٹل شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام اداروں کے درمیان رابطے کا مربوط نظام ہے، نوجوان کورونا ٹائیگر فورس کا حصہ بن کر اس وباء کے خلاف منظم جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ہو سکے جنہیں لاک ڈاؤن نے افلاس کے کنارے لا کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بینک آف پاکستان کی کراچی میں مرکزی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 4162786786 پر بھجوائیں، اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات اور عطیات کی منتقلی کے حوالے سے ہدایات www.nbp.com.pk/covidfund/index.aspx پر دستیاب ہیں۔ایک اور ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ

نوجوان کورونا جیسی آفت سے نمٹنے کی کوششوں میں ہمارا ہاتھ بٹائیں اور ہماری کورونا ٹائیگر فورس جسے اس وباء سے جنم لینے والے مسائل کے خلاف جہاد کے لئے منظم کیا جا رہا ہے، کا حصہ بنتے ہوئے بیماری کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیزن پورٹل ایپلیکشن استعمال کیجیئے اور اپنا اندراج کرائیے، پاکستان سٹیزن پورٹل شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام اداروں کے درمیان رابطے کا مربوط نظام ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…