اسلام آباد(آن لائن)پولی کلینک ہسپتال کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈاریکٹر ڈاکٹر فاروق اختر کی غلط پالیسیوں کے باعث پولی کلینک ہسپتال کے تیسرے ڈاکٹر عابد شاہ میں بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے مریض، ڈاکٹرز اور تمام عملہ اپنے اپ کو کورونا کا مریض سمجھنے لگے ،ڈاکٹر فاروق اختر نے بروقت او پی ڈی سروس نہ بند کرکےکورونا کے مریضوں میں اضافہ کر دیا ،پولی کلینک ہسپتال کے تیسرے
ڈاکٹر عابد شاہ میں بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ،اس سے قبل ڈاکٹر سرور اور ڈاکٹر امتیاز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف نے وزیراعظم، ظفر مرزا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ایمرجنسی اسٹاف کا ماسک، کٹس نے ملنے پر ڈیوٹی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،ڈاکٹر فاروق اختر نے من پسند افراد کو کٹس اور این نائنٹی فائیو ماسک دیاہمارے بھی بیوی اور بچے ہیں تحفظ دیا جائے۔