اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مرنے سے بہتر ہے پیدا ہی اپنے شہر کا سفر کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد شابنگ مال میں کرنے والے شخص نے بتایا کہ بھارت میں لاک ڈائون کے بعد روزگار نہ ہونے کی وجہ سے اپنے شہر واپس جانے کا فیصلہ کیا ،اس کا کہنا تھا بس ٹرین سمیت دیگر تمام ٹرانسپورٹ بند ہے جبکہ لوگ ہائی وے سے سفر کرتے ہوئےواپس اپنے شہروں کو لوٹ رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں بھوکا نہیں رہا جا سکتا کم از کم گائوں میں گھر اور کھانے
پینے کا بندوبست تو ہو گا ۔ایسی صورتحال میں یہاں پر ہمارا کوئی نہیں ہے جو مدد کر سکے ۔ نئی دہلی کے ایک ڈرائیور نے کہا ہے کہ ان کی فیملی چاہتی ہے کہ وہ کسی بھی طرح 320کلو میٹر دور اپنے گھر جلداز جلد پہنچ جائوں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ تین چار دنوں سے اچھی طرح سے کچھ نہیں کھایا ، ایسی صورتحال میں سمجھ نہیں آرہا کہ یہاں کھائے پیے بغیر کیسے رہوں ۔ دوسری جانب بھارت میں لاک ڈائون کی وجہ سے بھارتی شہریوں کی زندگیاں مزید مشکل ہو گئی ہیں ۔