ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مودی سرکار ذلت کی انتہاپراتر آئی ، کروناکے مسلم مریضوں کیلئے ہسپتال کے دروازے بند ،داخل کرنیوالوں کیساتھ کیاسلوک کیا جائیگا؟بورڈ ز لگا دئیے

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مودی سرکار کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران بھی مسلم دشمن اقدامات کرنے سے باز نہیں آئی، بھارت میں مسلمانوں کیلئے سرکاری ہسپتالوں کے دروازے بھی بند کر دئیے گئے ۔

کرونا کا شکار مسلمانوں کے حوالے سے باقاعدہ مودی سرکار کی طرف سے زبانی احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں ایسے کرونا مریض کو داخل نہ کیا جائے جس کا مذہب اسلام ہو۔روزنامہ 92نیوزکے مطابق ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں اس وبا سے نمٹنے کیلئے مذہب اور فرقے سے ہٹ کر اقدامات کئے جا رہے ہیں، مودی سرکار اور انتہاپسند تنظیمیں اس بحرانی صورتحال میں بھی مسلم دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق آر ایس ایس غنڈوں نے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے باہر لکھ کر لگا دیا ہے کہ یہاں مسلمانوں کا داخلہ منع ہے اور اگر کسی ڈاکٹر نے انہیں داخل کیا تو وہ انجام کا خود ذمہ دار ہو گا ۔ بھارت میں مسلمان ڈاکٹروں پر بھی زمین تنگ کی جا رہی ہے کہ وہ کہیں مسلمان مریضوں کا علاج نہ کرنا شروع کر دیں۔ دوسری جانب بھارتی فوج بھی کرونا سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ فوجیوں کے بجائے نچلے درجے کے ہندوؤں کو بطور رضاکار بھرتی کر کے انہیں فوجی وردیاں پہنا کر فیلڈ میں بھیجا جا رہا ہے جبکہ بزدل ہندو فوجی افسروں نے اپنے آپ کو دفاتر میں بھی اس قدر محدود کر لیا ہے کہ کوئی نچلی سطح کا افسر بھی ان کے کمرے میں نہیں جا سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…