اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈبلیو ایچ اونے متنبہ کیا ہے کہ دنیاکروناوائرس کے طویل عرصے تک اثرات کے لیے تیار رہے، یہ کم فاصلے کی محدود وقتی دوڑ نہیں بلکہ میرا تھون ہے۔اپنے تازہ بیان میں ادارے کی جانب سے کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کروناوائرس سے سب سے زیادہ یورپ متاثر ہے۔ کرونا سے اب تک 70فیصد اموات یورپ میں ہوئیں۔عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ کرونا
کے 60فیصد کیسز بھی یورپی ممالک میں سامنے آئے، دنیا بھر کی حکومتیں اور افراد کرونا سے پیدا نئی حقیقت کا ادراک کریں، کروناوائرس کے طویل عرصے تک اثرات کے لیے تیار رہیں۔دنیا کے 198 ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 5 لاکھ 72 ہزار سے زائد متاثر ہیں اور وائرس سے اب تک ایک لاکھ 29 ہزار 949 افراد صحت یاب ہوچکے ۔