اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاک ڈائون افراد کو فوری رہا کیا جائے ۔ تفصیلات ک مطابق وزیراعظم عمران خان نے پولیس حکام کوہدایت دی ہے کہ جن افراد کو لاک ڈائون کی خلاف ورزی کے جرم میں پکڑا گیا انہیں فوری رہا کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ذرا سوچیں جو لوگ ٹرکوں میں ترپال کے نیچے لیٹ کر جارہے ہیں ، وہ اس وقت کتنی بڑی مشکل سےگزر رہے ہیں ،لاک ڈائون اتنا آسان نہیں ،
انہیں اپنے بچوں کی فکر ستارہی ہے کہ اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں گے ۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ آج مغرب کیلئے کرونا دنیا کا سب سے بڑا چیلنج بنا چکا ہے ۔ امریکا نے 2000 ارب ڈالر ریلیف پیکج دے رہا ہے، جبکہ ہمارے پاس تو کل ٹیکس کلیکشن 45 ارب ڈالر ہے۔ پاکستان میں اس سے پہلے ایسی چیز کبھی نہیں ہوئی ایسا پہلی دفعہ ہوا ہے ۔