مظفر گڑھ (این این آئی) مظفرگڑھ سے کورونا وائرس میں مبتلا پہلی خاتون صحتیاب ہوگئیں۔ ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے خوشخبری دی کہ خاتون میں 9 روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹر سے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا
جہاں اب وہ شفایاب ہوچکی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہسپتال میں 9 روز زیرعلاج رہنے کے بعد خاتون کو رجب طیب اردوان ہسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا گیا ،صحتیاب ہونے والی خاتون ایران سے آئی تھی اور تفتان بارڈر سے انہیں ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔