منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

کرونا وائرس کے خلاف اسلام آباد میں ہر جانب اللہ اکبر اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں، لوگوں نے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اذانیں دینا شروع کر دیں

datetime 25  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں اذان کی آواز گونج اٹھی، علمائے کرام کی خصوصی اپیل پر رات دس بجے کے بعد مسجدوں میں اذانیں دی گئیں، نہ صرف مسجدوں میں اذانیں دی گئیں بلکہ لوگوں نے اپنے اپنے گھروں پر چڑھ کر بھی اذانیں دیں، ہر طرف اللہ اکبر اللہ اکبر کی صدائیں گونجتی رہیں۔ دوسری جانب صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ

محکمہ زراعت، پنجاب سیڈکارپوریشن، پنجاب ایگریکلچر ریگولیٹری اتھارٹی سمیت دیگر ذیلی اداروں کے ملازمین اور صوبہ بھر کے کسان اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پر اذانیں دیں،یہ خدا کی ناراضی دور کرنے اور معافی کابہت بڑا ذریعہ ہے تاکہ ہمیں کورونا جیسی وباء سے نجات مل سکے، عوام حکومت کی جانب سے دی جانے والی حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوں تاکہ اس وباء کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔اپنے بیان میں وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ قوم کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ہم نے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہم نے اپنے رب سے گناہوں کی معافی مانگنی ہے اور خدا کی ذات بڑی رحیم و کریم ہے۔ نعمان لنگڑیال نے کہا کہ کسان فکر مند نہ ہوں حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ان کی مکمل سرپرستی اور معاونت کرے گی، حکومت کسانوں سے گندم کی فصل کا دانہ دانہ خریدے گی او رانہیں طے شدہ معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے زراعت کے شعبے کے لئے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت کسان دوست ہے۔ نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ کوروناوائر س کے پھیلاؤ کو روکنے میں حکومت کی مدد کریں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔واضح رہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے اسپین کے قدیم شہرغرناطہ کی گلیوں میں 500 سال بعد اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق البیازین مسجد میں 500 سال کے بعد اذان دی گئی۔ اس سے پہلے اسپین میں اذان دینے پر پابندی عائد تھی۔ کچھ مسلمانوں نے گھروں کی بالکونیوں میں کھڑے ہوکر اذان دی۔اسپین ان ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ ملک میں اب تک کورونا وائرس سے تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 42 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…