اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شہزادے اور ملکہ الزبتھ دوم کے صاحبزادے شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔71 سالہ ولی عہد کی سرکاری رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس کے ایک ترجمان کے مطابق شہزادہ چارلس میں اس بیماری کی علامات ابھی معمولی نوعیت کی ہیں۔بیان کے مطابق ان کی اہلیہ کامیلا پارکر کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے تاہم ان میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔