اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قیمتی جانوں کے بعد کورونا وائرس نےاب معیشت کو بھی نگلنا شروع کر دیا، پاکستان میں گزشتہ کئی دنوں سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے جس کے بعد ڈالر واپس160روپے کی سطح پر جا پہنچا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز
کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ یاہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 160 پر فروخت ہو رہاہے ۔یاد رہے کورونا وائرس کے پیش نظر ضروری مشینر ی اور دیگر چیزوں کی درآمد میں آسانی پیداکرنے کیلئے سٹیٹ بینک نے گزشتہ روز ہی شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کر دی ہے۔