پشاور(آن لائن)ایف آئی اے کے ملازمین اور افسران کی بنیادی تنخواہ میں 155فیصد اضافہ کا اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے وزارت داخلہ نے اس حوالے سے اکاونٹنٹ جنرل پاکستان پشاور ، کراچی ، لاہور ، کوئٹہ ، گلگت کے اے جی پی آر کے سب آفسز کے ڈائریکٹر جنرلز کو آگاہ کر دیاگیا ہے وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق ایف آئی اے ملازمین کی بنیادی تنخواہ کا 20فیصد ایف آئی اے الائونس
، 25فیصد یوٹیلٹی الائونس ، 60فیصد انوسٹی گیشن الاونس ، اینٹی آرگنائز کرائم الاونس 50فیصد دیا جائے گا ڈیپوٹیشن یا بیرون ملک تعیناتی پر جانے والے ایف آئی اے ملازمین کے محکمے میں واپسی تک تنخواہ میں اضافہ نہیں ہو گا وفاقی حکومت نے حال ہی میں ان کی تنخواہ میں اضافہ کی منظوری دی تھی تاہم اب وزارت داخلہ نے اس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیاہے۔