اسلام آباد،راولپنڈی(این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 892 ہوگئی۔ ایک بیان میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کہاکہ سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 399 ہو گئ۔
پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 249 ہوگئی ۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کہاکہ بلوچستان میں 110 اور گلگت بلتستان میں تعداد 80 ہوگئی،کے پی کے میں 38 ، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس۔ کمانڈ کنٹرول سینٹر نے کہاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے،ابتک کورونا وائرس کے 6 مریض صحتیاب ہوئے۔دریں اثنا کرونا وائرس کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے جاری احکامات کے تحت راولپنڈی میں بھی کاروبار زندگی بند رہا ،اہم تجارتی مراکز .ہوٹلز اور مارکیٹوں کو تالے لگ گئے ،راجہ بازار ،.باڑہ مارکیٹ ،کمرشل مارکیٹ ،بنک روڈ مال روڈ صدر میں بھی کاروبار بند رہا ،میڈیکل اسٹور بیکری اور اندورن شہر محلے کی سطح پر معمولی سرگرمیاں جاری ریں ،بنک اور یوٹلیٹی اسٹور معمول کے مطابق کھلے ہیں تاہم رکشہ اور سوزوکی کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ،پبلک ٹرانسپورٹ میٹرو بس سروس مکمل بند رہی ۔