پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

’’ پھونکوں کے ذریعے کرونا وائرس کا 100فیصد علاج ‘‘ پولیس نے کرونا وائرس کے دم کے نام پر عوام کو چونا لگانیوالے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا، علاج کے نام پر شہریوں سےکتنا بھاری رقوم اینٹھتا رہا ؟ ہوشربا انکشافات

datetime 24  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پوری دنیا اس وقت مہلک وباء کرونا وائر س سے لڑنے کیلئے دن رات ایک کر رہی ہے جبکہ پاکستان میں عوام کو لوٹنے کا بازار گرم ہے ۔ کوئی ماسک کے نام پر پیسے کما رہا ہے تو کوئی سینٹائزر مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے ، باقی مافیاز نے تو ٹرمپ کے کلوروکوئن کے کرونا وائرس کیلئے استعمال کے اعلان کے بعد تو پاکستان میں کلوروکوئن نامی دوائیاں نایاب ہو گئیں ہیں کسی دور میں یہ

گولی ایک روپے کی ہوتی تھی آج مافیاز منہ مانگی قیمتوں میں اسے فروخت کر رہے ہیں جبکہ دوسر ی طرف جعلی پیروں نے بھی اپنی دکانیں چمکانا شروع کر دیں ۔ گجرات میں دم کے عوض عوام کو لوٹنے والے جعلی پیر گرفتار کر لیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ جعلی پیر عوام سے کرونا وائرس سے بچائو کا دم کر رکے پیسے بٹورتا تھا ،گجرات کے علاقہ گنجہ سے کیس رپورٹ ہوا کہ وہاں کوئی جعلی پیرلوگوں کو دم کے نام پر بیوقوف بنا رہا اورکرونا وائرس کے علاج کی 199فیصد گارنٹی دے کر بھاری رقم ہتھیا رہا تھاجسے گجرات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی سے ایک جعلی ڈاکٹر بھی گرفتار کیا گیا تھا جس کرونا وائرس کی جعلی ویکسین فروخت کر کے پیسے کما رہا تھا ۔ یہاں سے افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان میں کسی قسم کا بحران آتا ہے تو مافیاز سمیت جس کا ہاتھ لگتا ہے وہ عوام کو لوٹتا ہے ، ٹماٹر کے بحران میں مافیاز نے اربوں روپے بٹورے ، آٹا بحران میں ، چینی بحران ، امراء اپنی دولت میں اضافہ ہی کرتے چلے آرہے ہیں آج پوری دنیا کرونا وائرس جیسی مہلک وباء کا شکار ہے تو ہمیں ایسے وقت میں چاہیے کہ ہم پاکستانی عوام کیلئے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ ان کی زندگیاں آسان ہو سکیں ،ہمیں بحثیت مسلمان اس مشکل وقت میں دنیا کیلئے عظیم مثال قائم کرنی چاہیے تاکہ دنیا پاکستانیوں کے عزم کی مثالیں دے ۔ لوٹ مار کر بازار چھوڑ کر اللہ سے توبہ استغفار کرنی چاہیے تاکہ وہ ہم سے راضی ہو اور ہمیں اس وباء سے چھٹکار ا عطا کرے ۔ خدارا لوگوں کی زندگیاں آسان کیجئے تاکہ اللہ پاک آپ کیلئے آسانیاں پیدا کرے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…