واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے پہلی کورونا ریپڈ تشخیصی کٹ کی منظوری دے دی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کورونا ریپڈ کٹ سے کورونا ٹیسٹ 45 منٹ میں ہوسکے گا، ابتدا میں یہ کٹ اسپتالوں کی ایمرجنسی میں استعمال ہوگی۔خبرایجنسی ذرائع کے مطابق کورونا ریپڈ تشخیصی کٹ کی اسپتالوں کو سپلائی کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا۔