اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کو 2ہزار روپے بل والے صارفین سے بل نہ لینے کی ہدایت ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ 2ہزار روپے تک بجلی کے بل والےصارفین سے بجلی کا بل نہ لیا جائے اور اس بل کو اگلے 11ماہ کے بل میں چھوٹی اقساط کی صورت میں ڈالا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے 5ہزار روپے ماہانہ بل والے صارفین کو بھی ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بل ادا نہ کرپانے والے صارفین کے 2ماہ تک بجلی اور گیس کے میٹر نہیں کاٹے جائیں گے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ 2ماہ تک گیس کا بل بھی نہیں لیا جائے گا اور بعد میں آنے والے مہینوںکے بلوں میں یہ رقم شامل کردی جائے گی۔