پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کرونا سے بچائو مہم، کویت میں جزوی طورپر کرفیو لگا دیا گیا،وقت کا بھی تعین

datetime 22  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (این این آئی )کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ انس الصالح نے اعلان کیا ہے کہ کابینہ نے اپنے غیر معمولی اجلاس کے دوران شام پانچ بجے سے ہر روز صبح چار بجے تک ملک کے تمام حصوں میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تا حکم ثانی اس پرعمل درآمد کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی نایب زیراعظم انس الصالح نے وزیر برائے امور خارجہ الشیخ احمد ناصر آل محمد الصباح اور وزیر صنعت وتجارت خالد الروضان کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ فیصلہ کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے عدم تعمیل کی اطلاعات کے بعد ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ اس سے قبل ہفتے کے روز کویت کے وزیر صحت باسل الصباح نے کرونا مریضوں کے 5 نئے کیسز کی صحت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ ادھر گذشتہ روز کویت میں کرونا وائرس کے 17 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 176 ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…