پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 359 تک پہنچ گئی، لاک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے عوام کو ایک بار پھر اہم ہدایات جاری کر دی گئیں

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد بڑھ کر 359 ہوگئی ہے جس میں 60 لوکل ٹرانسمیشن بھی شامل ہیں جوکہ پریشان کن بات ہے۔ اس بات کا انکشاف وزیراعلی ہاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کوروناوائرس سے متعلق ٹاسک فورس کے 24 ویں اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر قانون، چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، صوبائی سیکریٹریز، کور 5، رینجرز، ڈبلیو ایچ او، ایف آئی اے، ایئرپورٹ، سول ایوی ایشن کے نمائندوں سمیت دیگر نے شرکت کی۔

سکریٹری صحت نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 359 ہوگئی ہے ان میں کراچی/حیدرآباد میں 102، سکھر فیز 1 کے 105 اور سکھر فیز 2 کے 104 شامل ہیں۔ محکمہ صحت نے 2209 ٹیسٹ کروائے ہیں ان میں سے 1852 منفی اور 359 مثبت قرار پائے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ نئے کیسز کی منتقلی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلا کیس 2 فروری 2020 کو، 9 مارچ کو 10، 19 مارچ کو 25 کیسز کی اطلاع ملی۔ یہ ایک پریشان کن بات ہے اور ہمیں خود تنہائی اختیار کرنی ہوگی جوکہ خود کو محفوظ رکھنے کاواحد راستہ ہے۔ اجلاس میں مشتبہ افراد کی روزانہ کی رپورٹیں پیش کی گئیں کہ 1859 مشتبہ افراد کی شناخت سرکاری اسپتالوں سے ہوئی ہے ان میں سے 21 افراد ٹیسٹ کے نتیجہ میں صحتمند پائے گئے ہیں۔ نجی اسپتالوں میں 702 کیس رپورٹ ہوئے اور ان میں سے پانچ کو ٹیسٹ کیلئے منتخب کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں ایئرپورٹ حکام نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ آج کے دن 29 پروازیں طے شدہ تھیں لیکن 12 منسوخ ہوئیں۔ 17 پروازوں میں 3428 مسافر آئے اور ان سب کی اسکریننگ کی گئی اور ان میں سے 8 افراد کو مشتبہ قرار دیا گیا لہذا انہیں قرنطینہ یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے اور ان کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ 220 بستروں پر مشتمل اسپتال کھارادر میں 7 وینٹی لیٹرز اور 23 آئی سی یو / سی سی یو قائم کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اگلے دو دن میں 2366 نرسوں کی خدمات حاصل کی گئی ہے،

ان میں 300 نرسوں کو ایکسپو سنٹر اور 623 کو دیگر 23 اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے محکمہ صحت کو اگلے تین روز کے اندر 1500 ڈاکٹرز اور 500 ٹیکنکل ماہرین بھرتی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نئے قائم اسپتالوں کو چلانے کیلئے ڈاکٹرز، نرسز اور ٹیکنکل ماہرین کی اشد ضرورت ہے۔وزیراعلی سندھ نے بروز ہفتہ کو ایکسپو سنٹر کا دورہ کیا اور قرنطینہ مرکز اور فیلڈ اسپتال کیلئے کئے گئے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی سندھ کو ضروریات اور انتظامات کے بارے میں بتایا گیا۔

وزیراعلی سندھ نے کمشنر کراچی کو مریضوں کے سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کیلیے انسیلیٹرز خریدنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا سالڈ ویسٹ کو شہر میں کہیں پر بھی نہیں لے جایا جاسکتا۔ اور اسے وہی پر ہی ٹھکانے لگانا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے رواں مالی سال کے دوران صوبے میں کورونا وائرس پر قابو پانے /حفاظتی اقدامات کے حوالے سے حکومت کاوشوں کیلیے 11.628 ارب روپے کی باقائدہ اورینٹشنل گرانٹ جاری کردی ہے جس میں سرکاری فنڈ میں سرکاری ملازمین کی جانب سے 3 ارب روپے کا حصہ بھی شامل ہے۔  مراد علی شاہ نے کہ اکہ کورونا فنڈ میں 3 ارب روپیجاری کردئے گئے ہیں، 300 ملین روپے انڈس اسپتال کو، 100 ملین روپے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ، 50 ملین روپے محکمہ صحت،

835.9 ملین روپے نجی شراکت داروں کو، 6.9 ارب روپے کورونا وائرس کے لیے خصوصی گرانٹ، 50 ملین روپے ڈی سی ایس ملیر، 76 ملین روپے ڈی سی سکھر، 50 ملین روپے ڈی سی لاڑکانہ اور 250 ملین روپے پی ڈی ایم اے کے لیے شامل ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 100 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال ایکسپو سنٹر میں قائم کیا جارہا ہے اور اسے 10 ہزار بستروں تک اپگریڈ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک اور خرچہ ایکسپو سینٹر میں ڈاکٹروں اور دیگر عملہ جسے وہاں تعینات کیا جائے گا انکی رہائش کی تیاری کے حوالے سے خرچ ہونگے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کمشنر کراچی کورنٹائین کیلیے 10 ہوٹلز بھی ہائر کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ نادرن بائی پاس پر لیبر اسکوائر کے 6 ہزار کمرے تیار کرنے پر بھی اخراجات آئیں گے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت محکمہ صحت کے پاس 827 وینٹیلیٹرز موجود ہیں جن میں وہ 5000 تک کا اضافہ کرنے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم بے روزگار، ڈیلی وجز /محنت کشوں کے اداروں مثلاایدھی/سیلانی کے ذریعہ مدد کرنے کا ایک منصوبہ بھی بنا رہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے ایک بار پھر سندھ کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں پر رہیں اور اپنے آپ کو اور صوبے و ملک کے لوگوں کو محفوظ بنائیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…