پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم صنعتی تعاون کی باتیں کرتے ہیں اور ان کی معاشی ٹیم صنعتوں کے خلاف اقدامات پر اکسا رہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک ملکی سلامتی کیخلاف اقدامات کر رہے ہیں، دھماکہ خیز انکشاف

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی چیمبر اور شہر کی7صنعتی ایسوسی ایشنزنے کے الیکٹرک کے انڈسٹریل سپورٹ پیکیج ایڈجسٹمنٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صنعتی تعاون کی باتیں کرتے ہیں اور انکی معاشی ٹیم صنعتوں کے خلاف اقدامات پر اکسا رہی ہے، وزیراعظم کی ٹیم ملک کو تباہ کرنے آئی ہے،کراچی کے ساتھ مسلسل سوتیلی ماں کا سلوک ہے،کراچی کے ساتھ زیادتی بند کی جائے،

شرح سود 75 بیسسز پوائنٹس کم کرکے مذاق کیاگیا ہے اور گورنراسٹیٹ بینک ملک کی سلامتی کے مخالف اقدامات کررہے ہیں کیونکہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے تباہ حال معیشت کے سبب مارک اپ کی شرح زیرو کی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں اسٹیٹ بینک مارک اپ کی شرح کودنیا کے مساوی لانے کے بجائے صرف75بیسز پوائنٹس کم کرکے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے۔ہفتے کوکراچی چیمبر آف کامرس میں چئرمین بی ایم جی گروپ سراج قاسم تیلی نے کراچی چیمبر کے صدر آغاشہاب احمدخان،کاٹی کے صدر عمرریحان،سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلیمان چائولہ،زبیرموتی والا،جاوید بلوانی اوردیگر کے ہمراہ کے الیکٹرک کے انڈسٹریل سپورٹ پیکیج ایڈجسمنٹ پرہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے حالات ایسے ہیں کہ یہ پریس کانفرنس نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن وفاقی حکومت کے اقدامات پر مجبور ہوکر پریس کانفرنس کررہے ہیں،وزیراعظم : عمران خان صنعتی تعاون کی باتیں کرتے ہیں لیکن انکی ٹیم صنعتی مخالف اقدامات کررہی ہے ، کورونا حالات پر صنعتوں کو سپورٹ دینا چاہیے،شہر کی تمام انڈسٹریز کوکے الیکٹرک نے اضافی بل بھیجے ہیں،ہمحکومت وقت سے کہتے ہیں کہ ان اضافی بلوں کو روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام صنعتی زون اضافی رقم نکال کر بل ادا کریں گے اور اگر کے الیکٹرک نے بل نہ لئے توپھر ہم بل ادا نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساتھ ظلم و زیادتی بند کی جائے اوراگرہمیں پریشان کیا گیاتو پھر ہم فیکٹریاں بند کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باقی دنیا سے الٹا کام ہورہا ہے،ایک طرف وزیر اعظم عمران خان ایکسپورٹ بڑھانے کی بات کررہے ہیں دوسری جانب ہمیں تنگ کیا جارہا ہے،آج شہر 90فیصد بند ہے لیکنان مشکل حالات میں بھی ہمیں کانفرنس کرنی پڑی کیونکہ حالات سنگین ہے ۔سراج قاسم تیلی نے کہا کہ اس وقت ساری دنیا بند ہوگئی ہے تومتوقع پیکج کس کام کا ہے،انڈسٹری چلانے کے حوالے سے اقدامات ہونی چاہئے ،ہر ہفتے انڈسٹری کی گیس بند ہوجاتی ہے ،کے الیکٹرک صرف بل بناتی رہتی ہے ،کراچی کے بل بوتے پر یہ پوراملک چلتا ہے لیکن کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جاتا ہے ،

عمران خان کے خاص لوگ کیا کررہے ہیں حیرت ہے کہ یہ وزیراعظم کو علم نہیں،لگتا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر ملک کو تباہ کرنے آئے ہیں ،دنیا بھر کے ممالک نے پالیسی ریٹ کم کردیالیکن ہمارے ملک میں رسی جل گئی مگر بل نہیں گیا ،آئی ایس پی اے کے نام پر اضافی بلز دے دیئے گئے ،وفاقی حکومت کو بتارہا ہوں کے یہ چارجز ہم نہیں دینگے اوراگر کے الیکٹرک نے ہماری نہ سنی تو ہم بجلی کے بل ہی نہیں دینگے ،یہ حکومت ہمیں تنگ لرنے کے بجائے کورونا پر توجہ دے،اللہ کے واسطے کراچی کو معاف کردیا جائے۔سراج قاسم تیلی اور صنعتی ایسوسی ایشن کے صدور نے کوروناوائرس کے حوالے سے سندھ حکومت اور وزیر اعلی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ وزیراعلیٰ سیدمراد علی شاہ نے بہترین اقدامات کئے ہیں اور جہاں صوبائی حکومت کو ہمارے تعاون کی ضرورت ہوگی ہم حاضر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…