لورالائی (آن لائن) لورالائی کے مقتدر حلقوں علماء اکرام، ڈاکٹر صاحبان نے کہا کہ کرونا وائرس جیسے مرض کا مقابلہ اللہ اور اسکے رسول کے بتائے ہوئے راستے اور احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ غریب اور پسماندہ عوام میں شعور آگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے جسمیں حکومتی ذرائع کے علاوہ علماء اکرام اس میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور مسجدوں میں نمازیوں کواسی موزی مرض کے خاتمے کے لئیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور دلاسکتے ہیں لورالائی کے دور دراز پسماندہ علاقوں کے 80% لوگ کرونا وائرس کے بارے
میں نہیں جانتے ہیں بلوچستان کے شہری علاقوں کی نسبت دیہاتی علاقوں میں پیغام رسائی کا واحد ذریعہ مسجدیں ہیں مساجد کو بند کرنے کے بجائے مسجدوں میں علماء اکرام کے ذریعے کرونا وائرس سے متعلق شعور آگاہی لوگوں نمازیوں کو دلائی جائے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ دور دراز کے علاقوں میں عوام میں ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ مسجدوں کے پیش امام صاحبان کو پابند کریں کی کرونا وائرس سے مطعلق عوام میں شعور آگاہی کے لئیے خصوصی اقدامات کریں کرونا وائرس کا خاتمہ پانچ وقت کی نماز اور احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے۔