پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب میں شاپنگ مالز، مارکیٹیں، پارکس بند کر دیے گئے، صرف یہ دکانیں کھلی رہیں گی، عوام کو سفر سے گریز کی ہدایات دے دی گئیں

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو موثر بنانے کیلئے آج (21 مارچ) رات 9 بجے سے منگل صبح 9 بجے تک شاپنگ مالز، مارکیٹیں، پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ آفس میں کورونا کے خاتمے کیلئے قائم کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹیں، پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح 9 بجے تک بند رکھے جائیں گے

تاہم دودھ، دہی، کریانہ وغیرہ کی دکانیں، مٹن، چکن شاپس، پٹرول پمپس، فارمیسی، بیکریاں، نان شاپس، تنور، فروٹ اور سبزی منڈیاں اور شاپس کھلی رہیں گی۔ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے سروس جاری رہے گی۔پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ بند نہیں کی جائے گی، تاہم عوام غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کریں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی دکاندار کو ناجائز تنگ یا پریشان نہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن نہیں، سماجی فاصلے پیدا کرنے کا اہتمام کر رہے ہیں۔ویک اینڈ گزارنے کیلئے گھروں میں رہا جائے، بلاضرورت باہر نہ نکلیں۔کورونا سے مستقل بچاؤ کیلئے سماجی فاصلہ ضروری ہے، اس کیلئے سٹینڈرڈ ایس او پیز بنائے جا رہے ہیں۔رہائش گاہ پر قرنطینہ کیلئے وفاقی حکومت کی مشاورت سے ایس او پیز طے کر رہے ہیں۔عثمان بزدار نے بتایا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے پر پارکس، تفریحی مقامات اور مارکیٹوں وغیرہ میں رش بڑھنے سے فیصلہ کرنا پڑا۔ سماجی فاصلے برقرار رکھنے کیلئے صرف عوامی اجتماع کے ممکنہ مقامات بند رکھے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صنعت صوبہ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کا اہتمام کرے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا ایمرجنسی آرڈیننس منگل کو کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری منگل کو پراونشل کانٹی جینسی پلان کابینہ کے سامنے پیش کریں گے

جبکہ وزیر خزانہ سوشل پروٹیکشن کا کانٹی جینسی پلان بھی پیش کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صاحب حیثیت مریضوں کیلئے بڑے نجی ہسپتالوں میں آئسولیشن/قرطینہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔وزیر قانون راجہ بشارت اور سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹرز کے ساتھ ویڈیولنک میٹنگ کریں گے تاکہ ان کے تحفظات کا ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ الحمداللہ! پنجاب میں صورتحال کنٹرول میں ہے، کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔پنجاب بھر میں کورونا کے 137 مریض ہیں۔ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں 106، لاہور 20، گوجرانوالہ 4، گجرات 3، جہلم 2، راولپنڈی اور ملتان میں ایک ایک مریض ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور سٹاف کیلئے 24 ہزار سے زائد گاؤن موجود ہیں۔

صوبہ بھر میں 7 لاکھ 60 ہزار گلوز، 9 لاکھ 44ہزار، سرجیکل ماسک، 9 لاکھ 20 ہزار این 95 ماسک میسر ہیں۔طبی عملے کیلئے 5 ہزار گاگلز، 44 ہزار شو کور اور 40 ہزار سینی ٹائزر کا سٹاک موجود ہے۔ بعدازاں وزیراعلیٰ نے ویڈیو لنک میڈیا بریفنگ میں سوالات کے جواب میں بتایا کہ کورونا کے علاج میں معاونت کیلئے چین کے ڈاکٹرز بھی آئیں گے۔ٹیسٹ کی فیس کم کرنے کیلئے نجی اداروں سے گفت و شنید جاری ہے۔لاہور میں ایک ہزار بیڈز کا کیمپ ہسپتال قائم کیا جائے گا۔صوبہ بھر میں پانچ ہسپتال کلی طور پر کورونا مریضوں کیلئے مختص کئے جا چکے ہیں۔صوبائی وزراء یاسمین راشد، ہاشم جواں بخت، میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری نے شرکت کی جبکہ وزیر توانائی اختر ملک کمشنر آفس ملتان سے، صوبائی سیکرٹریز سیکرٹریٹ کمیٹی روم سے اور آئی جی پنجاب، چیئرمین پی آئی ٹی بی اوردیگر حکام نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…