جیکب آباد(آن لا ئن) کورونا سے متا ثرہ مریض کا معائنہ کرنے والا ڈاکٹر بھی بیمار،ڈاکٹر کے گھر پر پولیس تعینات،متاثر ڈاکٹر کے گھر کے سامنے اہل محلہ کا احتجاج،بیمار ڈاکٹر کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جمعے کے روز
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ الہیار سے نجی میڈیکل سینٹر لائے گئے کرونا کے شبے میں مریض ممتا زبروہی کا معائنہ کرنیکے بعدڈاکٹر فیاض سومرو بھی بیمار ہو گئے ہیں جس کے بعد ڈاکٹر فیاض کو گھر تک محدو دکر دیا گیا ہے اور غریب آباد محلہ میں واقع ڈاکٹر کے گھر پولیس تعینات کر دی گئی ہے ایسی اطلاع پر اہل محلہ ڈاکٹر کے گھر کے سامنے جمع ہو گئے اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کو کسی اور جگہ منتقل کیا جائے ایسا نہ ہوکہ یہ وبا محلے میں پھیل جائے سٹی پولیس کے مطابق ڈاکٹر فیاض نے بلوچستان سے آنے والے کورونا کے مشتبہ مریض کا معائنہ کیا تھا جس کے بعد انکی طبعیت خراب ہو گئے ہیڈاکٹر کو گھر تک محدود کرنے کے لئے انکے گھر پو پولیس مقرر کی ہے ڈاکٹر کی ٹیسٹ کی گئی ہے رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گاوارڈ ممبر خالد جھلن نے رابطے پر بتایا کہ ڈاکٹر نے خود کو احتیاط کے طور پر خود کو قرنطینہ میں رکھا ہے اہل محلہ کے اعتراض پر مختیار کار کو کہا ہے کہ ڈاکٹر کو کسی اور جگہ منتقل کیا جائے۔