اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی زائرین میں کرونا وائرس کیسے پھیلا، اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے معروف صحافی اختر صدیقی نے اپنے ویڈیو بیان میں دس اہم وجوہات بتا دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام نے بغیر چیک کئے سب کو کورونا وائرس نہ ہونے کی تصدیق کی،
دوسری وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بارڈر حکام نے مسافروں کی شکل تک دیکھنا گوارا نہ کی۔ تیسری وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی انتخابات کی وجہ سے معلومات چھپائی گئیں۔ ایک مسافر نے بتایا کہ ایران میں کورونا چین سے بھی قبل پہنچ گیا تھا مگر اس کا ادراک بعد میں ہوا۔ ایک اور وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام اور سفیروں کو بھی ایرانی حکام نے انتخابات کی وجہ سے مطمئن کیا کہ کچھ بھی مسئلہ نہیں ہے آپ کے لوگ بالکل ٹھیک ہیں۔ چھٹی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں تیز ترین اینٹی بائیوٹک دے کر بخار کی حرارت کو کم کیا گیا جس سے پاکستانی بارڈر پر بخار کا پتہ نہ چل سکا۔ کئی پاکستانیوں نے موت کے خوف سے بھی وائرس کی معلومات چھپائیں۔ ایرانی بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے پر کوئی پڑتال نہیں کی گئی۔ پاکستانی زائرین قُم شہر میں زیادہ دیر قیام پذیر رہے جس سے وائرس منتقل ہوا۔ آخری وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی کم پڑھے زائرین اپنے اعتقاد کی وجہ سے بھی وائرس کا شکار ہوئے۔