بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

جنوبی ایشیائی نژاد امریکی کامیڈین حسن منہاج کو بڑیخوشخبری مل گئی ، ہر طرف سے مبارکبادیں

datetime 21  مارچ‬‮  2020 |

نیو یارک (این این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے خوف کے دوران جنوبی ایشیائی نژاد امریکی کامیڈین حسن منہاج نے مداحوں کے ساتھ ایک اچھی خبر شیئر کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کامیڈین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔یہ خبر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بیٹے اور اہلیہ کے ہمراہ ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی۔حسن منہاج نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسے خطرناک وقت میں بھی بہت سے

خوبصورت لمحات موجود ہیں، منہاج فیملی بڑھ رہی ہے۔انہوں نے لکھا کہ اہلیہ بینا کے مطابق ان کی فیملی اس سے زیادہ نہیں بڑھے گی تاہم کون جانتا ہے آگے کیا ہوگا۔حسن منہاج نے اپنے کالج کے دنوں سے کامیڈی کا آغاز کیا، 2008 میں انہیں ’بہترین کامیڈین‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔2009 میں انہوں نے امریکا کے نشریاتی چینل ‘این بی سی’ کے ایک شو میں کامیڈی کی، 2016 میں انہیں ریڈیو کے لیے کیے گئے اپنے ایک شو کے باعث شہرت ملی،وہ نیٹ فلکس کے کئی شوز کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…