اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

حکومتی ترجمان اور افسران میں رابطوں کا فقدان، بلوچستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی حیران کن تعداد

datetime 20  مارچ‬‮  2020 |

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ اعدادوشمار میں تضادات سامنے آگیا انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق اب تک بلوچستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 57 1ہے تاہم حکومتی ترجمان اور آفسران میں رابطوں کے فقدان کے باعث مصدقہ کیسز کی تعداد بتانے سے قاصر ہیں شیخ زید ہسپتال ‘فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال‘

میاں غنڈی قرنطینہ سینٹر اور تفتان قرنطینہ سینٹر کے ڈاکٹرز سے ’’آن لائن‘‘ نیوز نے رابطہ کیا تو مصدقہ کیسز کی تعداد 157نکلی شیخ زید ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر غفار نے 59افراد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید میاں غنڈی قرنطینہ سینٹر سے تقریبا 85کورونا وائرس کے مریضوں کو شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جائے گافاطمہ جنا ح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل نے 2افراد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے تفتان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غنی بلوچ نے 11افراد کی کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مریضوں کو کوئٹہ آئسولیشن وارڈمنتقل کرنے کیلئے ایمبولینسوں کے ذریعے روانہ کردیا ہے جبکہ مزید 38افراد کو کورونا وائرس کے شعبے میں کوئٹہ میاں غنڈ ی سینٹر بھی روانہ کر دیئے کوئٹہ میاں غنڈی قرنطینہ سینٹر میں تعینات نے 85افراد کی کوروناوائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز 29افراد کی کورونا وائرس کی تصدیق کے بعدمریضوں نے آئسولیشن وارڈ جانے سے انکار کر دیا اور خود کو کمروں میں بند کر دیا ان کی وجہ سے یہ وائرس مزید پھیل گیا آج 56افراد کی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ان مریضوں کو شیخ زاید ہسپتال آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا جارہا ہے مزید انہوں نے کہا ہے کہ میاں غنڈی قرنطینہ سینٹر میں اب تک کورونا وائرس کی تعداد 85ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق میاں غنڈی قرنطینہ سینٹر میں کوورناوائرس سے متاثرہ افراد نے آئیسولیشن وارڈ میں جانا 470افراد جو کہ میاں غنڈی میں مقیم ہے ان کے گھر جانے سے مشروط کر دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…