اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین ینگ ڈاکٹرز کنسلٹنٹ نے پاکستان میں صرف 1500وینٹی لیٹر موجود ہونے کا دعویٰ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ینگ ڈاکٹر کنسلٹنٹ ڈاکٹر اسفند یار خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت صرف پندرہ سو وینٹی لیٹرز موجود ہیں ،پمز ہسپتال میں کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے 10بستر اور 2وینٹی لیٹر فراہم کیے گئے ۔
جبکہ اس کے علاوہ اسلام آباد میں 100کے قریب وینٹی لیٹر دستیاب ہیں جنہیں کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے ابھی تک مختص نہیں کیا گیا ۔ڈاکٹر اسفند یار خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی حفاظتی کٹس بھی نہیں مل سکیں ڈاکٹرز اپنی زندگیوں کو دائو پر رکھ کر مریضوں کا علان کر تے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی ڈاکٹرکے پاس غیر متوقع کرونا کا کوئی مریض آگیا تو سب کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔