پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

20 سیاسی پارٹیوں اور سینئر سیاستدانوں پر مشتمل نیا سیاسی اتحاد، مشاورت اور رابطے مکمل ہو گئے، دھماکہ خیز اعلان کے لئے تیاری مکمل

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وطن عزیز کے موجودہ حالات کے باعث پیدا ہونے والے سیاسی خلا ء کو پرکرنے اور عوام میں پھیلنے والے احساس محرومی، مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی و اقربا پروری کے خاتمے اور خود مختیار پا کستان کے لئے نئی سیاسی قوت مہیا کرنے کے حوالے سے ملک کی 20 سیاسی جماعتوں اور کئی گوشہ نشیں شخصیات پر مشتمل سیاسی اتحاد کی تشکیل کا کام مکمل ہو گیا ہے جس کا اعلان 22 مارچ کو کیا جانا تھا جوبوجہ کورونا وائرس اب یہ اعلان اپریل میں ہوگا

جس کی تاریخ کا اعلان حالات دیکھ کرپاکستان مسلم لیگ(ج) کی زیر قیادت نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کیا جائے گا۔مسلم لیگ(ج) کے مرکزی صدر محمد اقبال ڈار نے بتایا کہ سیاسی اتحاد کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نثار میمن، سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ اور پیر پگارہ، علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی چیئرمین سفیرامن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی، اعجازالحق،حامد ناصر چٹھہ،جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین احمد، سردار عتیق احمد،ڈاکٹر صفدر عباسی، عبداللہ گل،دانس چنہ، چوہدری ناصر محمود،نعیم چٹھہ،امان اللہ پراچہ،جلال محمود شاہ،ایاز لطیف پلیجو،مطلوب اعوان،نسیم صادق،مرشد احمد سفیان گورایا ایڈووکیٹ سردار ناصر،أفاق احمد،شاہی سید،حافظ عابد، مولانامحمدامین انصاری،محمدشکیل قاسمی، سردار محمد اقبال، حاجی جمیل بابر ولیانی انجمن تاجران کے رہنما محمدسلیم الدین شیخ، سید معین الدین شاہ اور کئی اہم رہنماوں سے بھی ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے جبکہ کے پی کے‘ پنجاب‘سندھ اور بلوچستان میں متعدد دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی مشاورت کے بعد سیاسی اتحاد کے لیے باضابطہ اعلان کیا جا گا، نئے سیاسی اتحاد میں شامل ہونے والی جماعتوں میں مسلم لیگ زیڈ،مسلم لیگ کونسل،مسلم کانفرنس،پاکستان کنزرویٹو پارٹی،پاکستان عوامی لیگ،سنی تحریک،عام آدمی پارٹی،عام لوگ اتحاد،پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز،پاکستان مسلم الائنس،پاکستان فلاح پارٹی،علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان،کچی آبادیزاینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان،سینئر سیٹیزنز کونسل آف پاکستان،اور دیگر پارٹیاں شامل ہونگی۔

، اتحاد میں شامل ہونے والی سیاسی جماعتوں کے رہنما ء اسلام آباد میں جمع ہوں گے اور مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کریں گے نئے سیاسی اتحاد کا منشور ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط‘ معاشی لحاظ سے مستحکم اور خارجہ امور میں ایک خود مختار ملک بنانااور ملک کے شہریوں‘ تاجروں‘ کسانوں‘ محنت کشوں اور مزدوروں کو آئین کے مطابق انہیں ان کے حق دلانا ہو گا۔اس سلسلے میں علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی چیئرمین سفیرامن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی کو مذید رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے

جنہوں نے ملک بھر کے گوشہ نشیں شخصیات سے رابطے شروع کر دیئے ہیں،اقبال ڈار نے کہا ہے کہ نیااتحاد مقاصد پاکستان کی تکمیل کی نوید ثابت ہوگا،قیام پاکستان والے جذبے کی یادیں تازہ کردیں گے۔پاکستان کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک صورتحال اختیارکرچکے ہیں،ایسے میں خود مختیار پاکستان کے لئے محب وطن سیاسی قوتوں کو میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے، اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید سیاسی شخصیات کو اتحاد میں شامل کریں گے، نئے سیاسی اتحاد کیلئے مذید رابطے ملک بھرکی اہم سیاسی مذہبی جماعتوں اور شخصیات سے ہورہے ہیں،

انہوں نے کہا کورونا جیسے چیلنج سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے افسوس حکومت کے ناقص انتظامات اورامتیاز و تعصبات سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے تفتان بارڈر پر انتظامات سے متعلق عوام کے تحفظات پر غور کیا جائے مگر یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی کہ تفتان بارڈر پر قرنطینہ کے انتظامات ہی نہیں تھے، میڈیکل وسائل سے لیس کوئی قرنطینہ نہیں تھا،زائرین کوبیرکوں جیسے ماحول میں رکھا گیا اب ان اعلانات و اقدامات کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے ہزاروں زائرین کوکئی دن تک ایک جگہ رکھ کر بیمار ہونے کیلئے چھوڑاگیا؟ حقیقت سے راہ فرارکیوں اختیارکی جا رہاہے؟

مشکل صورتحال میں عوام اور تمام جماعتیں تعاون کیلئے تیار ہیں،حکومت نے بروقت عوام میں شعور اور آگاہی مہم کیوں نہ چلائی لہذا فوری طور پر عوام میں بھی شعور اور آگاہی بیدار کی جائے انہوں نے کہا کہ عوام اور پاکستان کو مشکل سے نکالنے کا عزم رکھتے ہیں، وطن عزیز کو بازیچہء اطفال نہیں بننے دیں گے، ملکی استحکام اور ملی وحدت کے لئے تمام کاوشیں اور کوششیں بروئے کارلائیں گے۔پیر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی مرشدی نے کہاکہ کروناوباکے حوالے سے یہ حالات سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے نہیں ہیں،وفاقی حکومت کے ترجمان سیاسی بیان بازی سے آگے نکل کر موثر اقدامات کو یقینی بنائیں، کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں سندھ حکومت کے بھرپور اقدامات قابل تحسین ہیں،

کورونا وائرس سے بچاوکے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے کی بجائے عمران خان لوگوں کو ہاتھ دھونے کے مشورے دے رہے ہیں۔ نااہل حکمران مزید مسلط رہے تو ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا۔پاکستان کو مسائل سے نکالنے کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں بھی صورت حال پیچیدہ ہوتی جارہی ہے لیکن قوم کی بدقسمتی ہے کہ اس ملک میں ایک اناڑی کی حکمرانی ہے،جس کا تمام تر تجربہ لوگوں کی چیخیں نکالنے تک محدود ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کورونا وائرس سے بچاو کے لیے سنجیدہ قسم کے اقدامات کررہے ہیں لیکن عمران خان نیازی بنی گالہ میں اپنے درباریوں کے ہمراہ زندگی کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں اور ان کو عوام کی پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دورحکومت میں عوام کی حالت بدسے بدتر ہوچکی ہے،

مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت نے لوگوں کا جینامحال کررکھاہے،حکمرانوں کو جواب دیناہوگا،قوم میں شعور بیدارہوچکاہے، نیااتحاد قائداعظم محمدعلی جناح،علامہ اقبال کے خوابوں کی حقیقی تعبیر ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان کو اب ہرسچے اور محب وطن پاکستانی کی اشد ضرورت ہے اور مجوزہ پلیٹ فارم کو ہم خیرالبشر اور پاکستان کی سلامتی سے منسوب کریں گے، جلد ہی ایسے اقدامات کئے جائیں گے کہ عام آدمی کی موجودہ مشکل حالات میں نہ صرف رہنمائی فراہم کی جائے گی بلکہ سینئر سیاستدانوں کے تجربے اور صلاحیت سے ان کے مسائل کو حل بھی کیاجائے گا،ہم عام آدمی کو سرکاری محکموں کی ناانصافیوں سے نبردآزما ہونے کی تربیت اور قوانین وSOP’sسے آگاہ کرنے کا بھی اہتمام کریں گے تاکہ وہ اپنے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ دوسروں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت حاصل کرسکے،نئے سیاسی اتحادکے حوالے سے معلومات اور رابطے کیلئے 03009543012پر اقبال ڈار سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…