اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تین دن تک اپنے گھروں میں رہیں، اپنے بچوں اور بوڑھوں کو گھروں میں رکھیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام کو تین دن کے لئے گھر پر رہنے کا کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہا کہ لوگوں کو گھروں پر رہنا سب کے لیے ضروری ہے۔ آئندہ تین دن کے لئے
عوام مکمل آئسولیشن میں جائیں۔ پاکستان میں صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے عوام کو ہدایات کی ہیں کہ آپ آئندہ تین دن کے لئے گھر سے باہر نہ آئیں اور نہ ہی اپنے بچوں اور بوڑھوں کو باہر آنے دیں۔