پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

’’کرونا کا امتحان تو کچھ بھی نہیں ، غریب کو تو ایسے بھی مارا جانے لگا ‘‘ کورونا وائرس کے باعث ’کفن‘ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ۔۔۔۔ مردانہ کفن2100روپے جبکہ زنانہ 2500روپے میں فروخت ہونے لگا

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اوپن مارکیٹ میں دالوں، گھی، چینی کی قیمتوں میں 20 روپے کلو تک کا اضافہ ہوگیا۔کریانہ مرچنٹس، نان بائیوں نے قیمتوں میں سرکاری اضافہ کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن دے دی۔ صدر کریانہ مرچنٹ پرویز بٹ کے مطابق دال مونگ 230 روپے سے 250 روپے کلو، دال ماش220 سے 227 روپے کلو، چینی کی قیمت میں 2 روپے کلو تھوک کا اضافہ ہوگیا۔

چینی کی 50 کلو کی بوری اضافہ کے ساتھ 4020 روپے ہوگئی۔صدر پرویز بٹ کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سفید چنا کی قیمت 10 روپے، چاول 12 روپے کلو بڑھ گیا، سپلائی میں بھی کمی ہورہی ہے اضافہ کے ساتھ نئی قیمتیں مقرر کی جائیں، وگرنہ ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔اس کے علاوہ سفر آخرت کے لباس ’’ کفن’’ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا جب کہ پھولوں کی پتیوں کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی۔ مردانہ کفن سلا ہوا اضافہ کے ساتھ نارمل 1200 روپیسے 2100 روپے ہوگیا، جب کہ زنانہ کفن سلا ہوا نارمل 1300 روپے سے 2200 سے 2500 روپے کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ قبروں پر ڈالنے والے خشک پھول اور چادر نارمل 200 روپے سے بڑھ کر 500 سے 1 ہزار روپے ہوگئی۔دوسری جانب شادی، ولیمہ، مہندی، سیاسی و سماجی تقریبات ختم ہونے سے پھولوں کے ہار، گجرے، پھولوں کی پتیوں اور مالا کی قیمت کم ہوگئی۔ گلاب کے پھولوں کی پتیاں 400 روپے کلو سے کم ہوکر صرف 100 روپے کلو ہوگئیں جب کہ گلاب کے پھولوں کا ہار صرف 10 روپے، گجرے 8 سے 10 روپے اورمالا کی قیمت 15 روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…