راولپنڈی (این این آئی) ایوی ایشن نے 21 مارچ کی صبح 5 بجے سے پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایوی ایشن ترجمان کے مطابق بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو ملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں تک محدود کیا گیا تھا۔
ایوی ایشن کے مطابق باقی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر انتظامات کو بہتر بنانے کے بعد فلائٹ آپریشن کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی آمد،21 مارچ سے مسافروں کی آمد کو ائیرپورٹس پر کرونا وائرس ٹیسٹ کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی سے مشروط کرلی گئی، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ پرواز سے 24 گھنٹے قبل کروانا لازمی ہوگا۔ ترجمان ایوی ایشن کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ میں مسافر کا نام اور پاسپورٹ نمبر شامل ہونا ضروری ہے،تمام ائیر لائنز کو واضح طور ہدایات جاری کر دی گئیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان کی حدود میں داخلے کی اجازت صرف اور صرف کرونا وائرس کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی کی صورت میں ہو گی،یہ شرط 4 اپریل تک برقرار رہے گی. اس اقدام کا مقصد پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے.،ٹیسٹ رپورٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم جمع کروانا بھی لازم ہے۔21 مارچ سے فیصل آباد، ملتان اور کوئٹہ ائیرپورٹس سے بھی فلائٹ آپریشن شروع ہو جائے گا۔