پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

جسٹس محمد قاسم خان نے بطورچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کاحلف اٹھا لیا

datetime 19  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔قاسم خان 5 مئی 2021 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ تقریب حلف برداری گورنر ہائوس کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی ،حلف برداری کی تقریب میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے

اور تمام شرکا کو مکمل اسکریننگ اور ہینڈ سینیٹائزنگ کے بعد تقریب میں آنے کی اجازت دی گئی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے حلف لیا،تقریب حلف برادری میں وزیراعلی پنجاب ،وفاقی و صوبائی لا افسران اور جوڈیشل افسران اور وکلا رہنمائوں نے شرکت کی۔حلف برداری کے بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس محمد قاسم خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نے فاضل چیف جسٹس کا استقبال کیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے فاضل چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا ، چیف جسٹس محمد قاسم خان 5 مئی 2021 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے ۔جسٹس مامون رشید شیخ گذشتہ روز اپنے مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں رواں ماہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ جسٹس قاسم خان کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…