ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی حکام نے جیلوں میں قیدیوں کو سرجیکل ماسک اور دیگرطبی سامان تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ فوجی اہلکار ماسک تیار کرنے کے کام کی نگرانی کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے پیش نظر روس میں حفاظتی ماسک کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، روسی وزیر اعظم کے
حکم پر وفاقی محکمہ جیل خانہ جات نے قیدیوں کو ماسک تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ واضح رہے کہ دنیا میں قیدیوں کی چوتھی سب سے بڑی تعداد روس میں ہے ، جہاں تقریبا 520000 قیدی ہیں۔حکام نے وزارت تعلیم ، وزارت دفاع اور نیشنل گارڈز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ حفاظتی طبی سازوسامان کی تیاری کی نگرانی کریں۔