ہر مشکل اور مصیبت میں اللہ کی مدد ہی کام آتی ہے، یہ ایک صبر آزما وقت ہے سب ملکر اس سے لڑیں گے، پاک آرمی کا خصوصی پیغام

19  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں افواج پاکستان پوری طرح متحرک ہے، صوبوں اور وفاق کے ساتھ کام کر رہی ہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھے،وبا سے نمٹنے کے لئے افواج کا میڈیکل پلان آف ایکشن مرتب کر لیا گیا ہے،کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے لوگ مکمل طور پر آگاہ رہیں،

میڈیا کے ذریعے معلومات عوام تک پہنچائی جا رہی ہیں، ہمیں انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے، ہر مشکل اور مصیبت میں اللہ کی مدد ہی کام آتی ہے، یہ ایک صبر آزما وقت ہے سب ملکر اس سے لڑیں گے۔ جمعرات کو یہاں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کیا گیا، افواج پاکستان پوری طرح متحرک ہے،وفاقی اور صوبوں کے ساتھ ملکر پہلے دن سے ان ایکشن ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلح افواج سول اداروں کے ساتھ مل کر تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قرنطینہ سینٹرز کے نظام میں بھی بھرپور مدد کی جارہی ہے، تمام انٹری پوائنٹس پر فوج سول انتظامیہ سے ملکر کام کر رہی ہے۔ انہں نے کہاکہ تمام لینڈ پوائنٹس انٹری پر تمام آڈرز پر عملدرآمد کر رہے ہیں، وبا سے نمٹنے کے لئے افواج کا میڈیکل پلان آف ایکشن مرتب کر لیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ایکسپو سینٹر کراچی میں پلان کیے گے ہاسپٹل میں پاک فوج مکمل مدد کر رہی ہے، دعا ہے کہ اللہ اس وباء سے سب کو محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے لوگ مکمل طور پر آگاہ رہیں، میڈیا کے ذریعے معلومات عوام تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے،

پاکستان مین 67 فیصد لوگ دیہات میں رہتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان میں 87 فیصد لوگ موبائل استعمال کرتے ہیں، موبائل میسجز سے معلومات اور پیغامات دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریڈیو کے ذریعے بھی پیغامات دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر میں تمام اداروں کے نمائندے شامل ہیں،ہدایات پر عمل کریں تا کہ ملکر اس مصیبت سے لڑ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے میڈیا نے چیلنجز کے درمیان ہمیشہ کردار ادا کیا ہے، وبا سے مقابلہ کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ہر مشکل اور مصیبت میں اللہ کی مدد ہی کام آتی ہے، یہ ایک صبر آزما وقت ہے سب ملکر اس سے لڑیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ لوگوں کو بروقت اور درست معلومات دینا ضروری ہے، عوام کا اعتماد افواج پاکستان کا اثاثہ ہے، صفائی نصف ایمان ہے اور بیماری کے خلاف مؤثر اقدام ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…