سیہون(این این آئی) سول جج امتیاز بھٹو پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون اپنے بیان سے منحرف ہوگئی۔امتیاز بھٹو پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون سلمیٰ بروہی نے اپنے بیان سے منحرف ہوتے ہوئے کہا کہ جج نے مجھے والدین کے پاس بھیجنیکی بات کی جس پر مجھے غصہ آیا اور جج پر غلط الزام لگایا۔واضح رہے کہ چیمبر میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں معطل جج امتیاز بھٹو نے سیشن جج جامشورو کی عدالت میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں
توسیع کی درخواست دے رکھی تھی۔خیال رہے کہ 22 فروری کو ایڈیشنل سیشن جج کوٹری رحمت اللہ موریو کی عدالت میں خاتون سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں ملزم جج کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کے مؤکل کا ڈی این اے امریکا کی لیبارٹری سے کرانے کی اجازت دی جائے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے اسپیشل کیس قرار دیتے ہوئے ملزم جج امتیاز بھٹو کو مہلت دے دی تھی اور وہ 29 فروری تک کوٹری کی عدالت سے ضمانت پر ہوئے