منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

datetime 18  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) گلگت بلتستان اسمبلی کے دو اراکین کی طرف سے  سپریم کورٹ میں وزیر اعظم عمران خان،وفاقی  وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع خان اوررکن سمبلی جاوید حسین  کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرکے توھین عدالت کی، سپریم کورٹ نے سترہ جنوری 2019 کو گلگت بلتستان کی عدلیہ میں تقریریوں کے بارے میں حکم دیا تھا،سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں گلگت بلتستان کی عدلیہ میں بھرتیوں کمیشن بنانے کی ہدایت کی تھی،عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی عدالتوں میں بھرتیاں کی گئیں، حکومت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سپریم اپلیٹ کورٹ کا جج ملک حق نواز کو تعینات کیا،راجا شہباز خان کو چیف الیکشن کمشنر اور وزیر شکیل کو اپلیٹ کورٹ کے جج کی تقرری بھی کی گئی ہے، تینوں اشخاص کی تعیناتی عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آئین کی شق 203 کے تحت توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، درخواست میں وزیر اعظم، وزیر قانون، وزیر امور کشمیر و گلگت سمیت  سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…