اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مری کو سیاحوں کیلئے بند کر نے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے کے پھیلائوکے خدشے کے پیش نظر حکومت پنجاب نے مری کو سیاحوں کیلئے بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پنجاب حکومت حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ مقامی رہنے والے افراد بھی نقل و حرکت محدود کر لیں۔ غیرضروری سرکاری ملازمین کو بھی گھر پر رہنے کی
ہدایت کی گئی ہے ، صرف ضروری سٹاف ہی دفاتر آئیں ۔ پنجاب حکومت نے مری میں موجود تمام سیاحوں کو اپنے گھر کو جانے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر میں تعلیمی اداروں 5اپریل تک بند کر دیئے ہیں جبکہ تعلیمی اداروں کے بند ہونے کے کی وجہ شہری مری کا رخ اختیار کر رہے ہیں جس کے بعد حکومت پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے مری کو سیاحت کیلئے بند کر دیا ہے ۔