جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت نے کروڑوں روپے کے صابن عوام میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 17  مارچ‬‮  2020 |

کراچی(آن لائن) سندھ کے وزیر اطلا عا ت ،بلدیا ت ،ہا ئو سنگ و ٹا ئو ن پلا ننگ ،مذہبی امو ر اور جنگلا ت و جنگلی حیا ت سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کرو نا وا ئرس کی رو ک تھا م کے لئے سندھ حکومت کی جا نب سے ایک اور بڑا قدم اٹھا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ایک خطیر رو پے ما لیت کے صا بن خرید کر عوام میں تقسیم کئے جائیں گے۔ اس با ت کا اظہارانہوں نے آج اپنے ایک بیا ن میں کیا ۔

انہو ں نے مزید بتا یا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ بلدیا ت کو کرو ڑوں روپے ما لیت کے صا بن خرید کر عوام میں تقسیم کر نے کے احکا ما ت دے دیئے گئے ہیں تا کہ کرو نا وا ئر س سے بچا ئو کی ہر ممکن کو شش کی جا سکے محکمہ بلدیا ت سندھ کی جا نب سے 10لا کھ سے زا ئد صا بن خریدکے عوام میں مفت تقسیم کئے جا ئینگے پہلے مر حلے میں یو نین کو نسلز ایک لا کھ روپے ما لیت کے صا بن خریدیں گی اور اس کی بھر پو ر تشہیر کی جا ئے تا کہ عوام میں آگا ہی کی جا سکے ۔سید نا صر حسین شاہ نے مزید بتا یا کہ سندھ میں 1175یونین کو نسلز اور 351یو نین کمیٹیا ں ہیں دوسرے مرحلے میں ان کو صا بن خر یدنے کی ہدا یا ت دی گئی ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ محکمہء بلدیات کی جانب سے بہت جلد صا بن عوام میں تقسیم کئے جا ئیں گے تا کہ کرو نا وائرس سے بچائو میں مدد مل سکے ۔سید نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ عوام پریشا ن نہ ہو ں سندھ حکومت پو ر ی طر ح مستعد ہے اور صورتحا ل ہما ر ے کنٹر و ل میں ہے وزیر اعلیٰ سندھ خو د ذا تی طو ر پر ہر لمحہ کی صو ر تحا ل کا جا ئزہ لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہو ں نے تما م کا بینہ اور متعلقہ حکام کو وا ضح ہدایا ت دی ہو ئی ہیں وہ اپنے اپنے علا قے میں جا کر حا لا ت کا جا ئزہ لیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اس وائر س سے بچا ئو کا واحد حل یہ ہے کہ ہدایا ت پر عمل کیا جا ئے اور احتیا طی تدا بیر اختیارکی جا ئیں انشا ء اللہ عوام کے تعا ون سے ہما را ملک اور صو بہ اس وباء سے بہت جلد نجا ت حا صل کر لے گا ۔حکومت سندھ نے کرو نا وائرس کی رو ک تھا م کیلئے اُ ٹھا ئے گئے سنجیدہ اقدا ما ت کو عوام نے بہت سرا ہا ہے حکومت سندھ کرو نا سے بچا ئو کیلئے ہر ممکن اقدا ما ت کر رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…